دہشت گردحملوں کی سرپرستی،ایران نے امریکی دعوی مستردکردیا

پیر 22 جون 2015 09:49

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) ایران نے گزشتہ روز اس امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ عالمی دہشت گردی کے حملوں کا سرپرست ہے۔ اور کہا ہے کہ اس کے برعکس وہ خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے امریکی دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری رپورٹ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ گزشتہ سال کئے جانے والے دہشتگردی کے عالمی حملوں کا سرپرست ہے اور اپنے جوہری پروگرام کے سلسلے میں مذاکرات میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے شامی حکومت کو اسلحہ فراہم کیا ہے تاہم ایرانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ یہ الزامات ”بے وقعت ہیں“۔

خاتون ترجمان نے وضاحت کئے بغیر کہا کہ تین دہائیوں سے ایران خود دہشت گردی کا بہت بڑا نشانہ بنا ہوا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو ترجیحی خیال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی امریکی ایلچی ٹینا کائیڈانو نے دہشت گردی کے بارے میں 2014ء کی کنٹری رپورٹس کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کرتا چلا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کی ذیلی تنظیموں کے بارے میں انتہائی تشویش لاحق ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے خاص طور پر دہشت گردی کے مسئلے سے متعلقہ ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں اور ان پابندیوں میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :