فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ”رمضان پیکیج“ کے تحت تھرپارکر اور بلوچستان کے غرباء و قحط زدگان میں ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا خشک راشن تقسیم کر دیا،خشک راشن میں 15سو خاندانوں کیلئے آٹا، چاول ،چینی ،دالیں ،گھی،جام شریں ،چائے اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں

پیر 22 جون 2015 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) جماعة الدعوةکے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ”رمضان پیکیج“ کے تحت تھرپارکر اور بلوچستان کے غرباء و قحط زدگان میں ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا خشک راشن تقسیم کر دیا۔خشک راشن میں 15سو خاندانوں کے لئے آٹا، چاول ،چینی ،دالیں ،گھی،جام شریں ،چائے اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں ۔

یہ ا مدادی سامان تھر پارکر کی تحصیلوں مٹھی ،اسلام کوٹ ،ڈیپلواور بلوچستان کے ضلع قلات میں تقسیم کیا گیا۔ ا یف آئی ایف کے رضا کار دور دراز گوٹھوں اور کلیوں میں پہنچ کر خود مستحقین میں راشن تقسیم کر رہے ہیں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں تھرپارکر اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 50 ہزار راشن پیک تقسیم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے 10 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اسی طرح قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں امدادی رضا کار فراہمی راشن پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ راشن کی تقسیم کا عمل شفاف بنانے کیلئے نادار و مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے جن میں بیوگان اور یتامیٰ کو اولیت دی جا رہی ہے۔چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبد الرؤف نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں غرباء و مساکین کیلئے ایف آئی ایف کے فراہمی راشن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دیگر لوگوں کی طرح غرباء و مساکین بھی احسن طریقے سے سحرو افطار کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ کے مہینے رمضان میں صدقات دینا بہت زیادہ اجر کا سبب ہے اور غریب و مسکین لوگوں کیلئے خرچ کرنا عظیم صدقہ جاریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :