یمن، اتحادی فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے،حوثیوں پر امدادی بحری جہاز روکنے کا الزام

پیر 22 جون 2015 09:51

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء ) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے ایک مقرب ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز جنوبی یمن کے عدن شہر میں اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 15 حملے کیے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ادھر حوثی ملیشیا کی جانب سے بھی عدن میں عام شہری آباد پر راکٹ حملے کیے گئے جن میں چار شہریوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے نے عدن کے ڈپٹی گورنر نائف البکری کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے غذائی سامان سے لدا ایک بحری جہاز یمن بھیجا ہے جسے حوثی باغیوں نے روک لیا ہے اور بحری جہاز کو متاثرین تک امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔دوسری جانب حوثیوں کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امدادی جہاز کا راستہ دانستہ طور پر مغربی بندرگاہ الحدیدہ کی جانب موڑا گیا ہے تاکہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے باشندوں کو خوراک کی سپلائی روکی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :