ٹرانسمیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے بغیر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں‘ سٹیٹ بینک

پیر 22 جون 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ ملک میں لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ٹرانسمیشن لائن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے بغیر ممکن نہیں ہے‘ سٹیٹ بینک کی یہ رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر حکومت وقت نے عمل ہی نہیں کیا۔ رپورٹ کے مندرجات کے مطابق ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر حکومت نے ٹرانسمیشن سسٹم میں سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بجلی پیداوار پر زور دے رہی ہے اصل مسئلہ ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی ہے ملک میں موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم صرف ساڑھے چودہ ہزار میگاواٹ کا بوجھ اٹھا سکتا ہے جبکہ صروریات دو ہزار سے زائد ہے اگر بوجھ زیادہ ہوگا تو ٹرانسمیشن سسٹم بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں جس کے نتیجہ میں نظام درہم برہم ہوجائے گا ۔ سٹیٹ بینک نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بجلی پیداوار بڑھانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ٹرانسمیشن سسٹم پر ہونی چاہیے۔