صوابی، زبانی تکرار پر بھائی نے اپنے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا،دو بھتیجیاں اور ایک بھتیجا شدید زخمی

پیر 22 جون 2015 09:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) صوابی کے علاقہ تھانہ کالو خان کے حدود میں موضع بنگلہ دیش آدینہ میں زبانی تکرار پر بھائی نے گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ جب کہ فائرنگ سے دو بھتیجیاں اور ایک بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطا بق تین یوم قبل امیر الملک اور ان کے بھائی علی مراد وغیرہ کے مابین زبانی تکرار ہو ئی تھی اتوار کی سہ پہر امیر الملک اپنے بھا ئیوں کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی فلک نیاز اور بھابھی مسماة(ب) زوجہ علی مراد جاں بحق ہو گئی جب کہ مقتول فلک نیا ز کی بیوہ مسماة (ن) ، مقتولہ زوجہ علی مراد کے دو بیٹے ابو بکر ولد علی مراد اور ایک بیٹی (ف) دختر علی مراد زخمی ہو گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وجہ قتل یوں بیان کی گئی ہے کہ ملزم امیر الملک اور ان کے بھائیوں کے مابین زبانی تکرار ہوئی تھی کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :