بھارت،مسافربس کھائی میں گرگئی،14افراد ہلاک

پیر 22 جون 2015 09:49

دھرادن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) شمالی بھارت میں گزشتہ روز ایک مسافر بس پہاڑی سڑک پر کھائی میں جا گری جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے‘ یہ بات ایک مقامی اہلکار نے کہی۔واقعہ اتراکھنڈ ریاست کے دارالحکومت دھرادن سے تقریباً 370 کلومیٹر (230 میل) دور ضلع المورا میں پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک سے قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

سینئر ضلعی انتظامیہ آفیسر انیل چنیال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور بس پر قابو نہیں پا سکا 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔بھارت میں خونریز ٹریفک حادثات عام ہیں‘ گزشتہ ہفتہ کے روز دو مختلف حادثات میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں زائرین سے بھری ایک بس جنوب مشرقی ریاست اندھرا پردیش میں ایک دریا میں جا گری تھی۔بھارت میں ٹریفک کے خونریز ترین حادثات دنیا کے کسی اور ملک کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سالانہ 2 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ٹرانسپورٹ سے متعلق مبصرین بھاری تعداد میں حادثات کی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی‘ خستہ حال گاڑیاں اور اندھا دھند ڈرائیونگ بتاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :