عمران خان” جاگیرداروں کے نر غے“میں آچکے ہیں،وجیہہ الدین احمد،کسی سے کوئی ذاتی دشمن نہیں ، انٹر ویو

پیر 22 جون 2015 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) میری جہانگیر ترین سمیت کسی سے کوئی ذاتی دشمن نہیں میں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے الیکشن ٹر یبونل کے سر براہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمدنے میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو مضبوط اور کارکنوں کی پارٹی بنناہے تو پارٹی الیکشن ٹر یبونل کے فیصلوں پر عمل کر نا ہو گا۔

پارٹی کو عوامی بنانے کا دعویٰ کر نیوالے عمران خان” جاگیرداروں کے نر غے “میں آچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے الیکشن ٹر یبونل کے سر براہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمدنے کہا کہ مجھے خود عمران خان نے الیکشن ٹر یبونل کا سر براہ بنایا مگر آج فیصلے جب انکی مر ضی کے مطابق نہیں آرہے تو ٹر یبونل کو ہی غیر آئینی کہتے ہیں جو کسی صورت درست نہیں ہے انکو چاہیے کہ پارٹی کے الیکشن ٹر یبونل کے فیصلوں پر مکمل عمل کر یں اور جن لوگوں کے خلاف ایکشن کا حکم دیا گیا ہے انکو پارٹی سے فارغ کیا جا ئے اگر ایسا نہ کیا تو پارٹی الیکشن ٹر یبونل کے آئندہ اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جا ئیگا اور میں واضح کر نا چاہتا ہوں کہ میر ی جہانگیر ترین سمیت کسی پارٹی عہدیدار سے کوئی دشمنی اور مخالفت نہیں صرف پارٹی آئین کے مطابق فیصلے کر رہا ہوں ۔