محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا، سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ میں ایمپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکش پر اعتراض ، میچ ریفری نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو آئی سی سی کو بھجوا دی ،کونسل کی باؤلنگ ایکشن کمیٹی جائزہ لے گی،،ویڈیو میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک پایا گیا تو ان پر ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے، محمد حفیظ کو 14 دن کے اندر اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کروانا ہوگا،ٹیم منیجر نوید اکر م چیمہ

پیر 22 جون 2015 08:34

گال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا ، سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ میں ایمپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکش پر اعتراض کیا جس کے بعد میچ ریفری نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ آئی سی سی کو بھجوا دی ، قومی کھلاڑی کو 14 دن کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کروانا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک ہوگیا ۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایمپائرز نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض لگایا جس کے بعد میچ ریفری نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو آئی سی سی کو ارسال کردی ہے،انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کی باؤلنگ ایکشن کمیٹی ویڈیو کاجائزہ لے گی،ویڈیو میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک پایا گیا تو ان پر ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک ہونے کی تصدیق پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کردی ہے ۔ نوید اکرم چیمہ کے مطابق محمد حفیظ کو 14 دن کے اندر اندر اپنا دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ کروانا ہوگا، ۔ واضح رہے کہ پہلی دفعہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن گزشتہ سال نومبر میں ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہوا تھا جس کے بعد محمد حفیظ ورلڈ کپ میں بھی باؤلنگ کروانے سے محروم رہے تھے ۔ محمد حفیظ نے رواں سال 9 اپریل کو بھارت کے شہر چنائی میں اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق قرار دیا تھا اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کی اجازت دیدی تھی ۔

متعلقہ عنوان :