گوجرانوالہ، کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار لیگی رہنما تماں بٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا

پیر 22 جون 2015 09:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما تماں بٹ کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز گوجرانوالہ حلقہ پی پی 97 کے پولنگ سٹیشن نمبر 101 پر لیگی رہنما تماں بٹ اور ایس ایچ او کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد پولسی نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں حراست میں لے کر خواتین کی حوالات میں بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملزم تماں بٹ کے وکلاء کی جانب سے خصوصی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ضمانت ک درخواست داخل کرائی گئی جس پر گوجرانوالہ کے خصوصی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے واضح رہے کہ تماں بٹ نے دوران پولنگ سٹیشن میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر تلخ کلامی ہوئی تھی ۔