امر یکی صدر نے دوران تقریر بولنے والے شخص کو ہال سے باہر نکلوا دیا

جمعہ 26 جون 2015 02:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) امریکی صدربا ر اک اوباما کو وائٹ ہاوٴس میں تقریر کے دوران ایک شخص نے تنگ کر دیا آخر کار اوباما کو اس شخص کو ہال سے باہر نکلوانا پڑا۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے تقریر شروع کی تو مجمعے میں موجود ایک شخص نے بولنا شروع کر دیا۔ پہلے تو انہوں نے اسکی بات سنی اسکا جواب بھی دیا اسکے بعد ان میں مکالمہ شروع ہو گیا۔ صدر نے مہمان ہونے کا احساس دلا کر شرم بھی دلوائی لیکن وہ باز نہ آیا۔ آخرکار اوباما نے سیکورٹی سٹاف کو اشارہ کیا کہ وہ اسے باہر نکال دے۔