مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمٰن بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب،آج حلف اٹھائیں گے

جمعہ 26 جون 2015 02:06

گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمٰن بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ وہ آج بروز جمعتہ المبارک کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ نے 14 نشستیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر اور سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا تھا۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے کاعذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ تھا۔ مقررہ وقت تک مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمٰن کے سوا کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد حافظ حفیظ الرحمٰن بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :