محمد حفیظ کاباؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک بات ہے : سعید اجمل،ٹیم میں باؤلرز کو اپنی کاکردگی بہتر بنانی ہو گی لیکن بلے باز بھی اچھی پرفارمنس نہیں دکھا پا رہے،ٹیم کی پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم بہت مضبوط ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 جون 2015 02:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر سعید اجمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا افسوسناک بات ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ٹیم میں باؤلرز کو اپنی کاکردگی بہتر بنانی ہو گی لیکن بلے باز بھی اچھی پرفارمنس نہیں دکھا پا رہے۔ دورہ سری لنکا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم بہت مضبوط ہے۔ سعید اجمل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں میں احمد شہزاد اچھا کھلاڑی ہے لیکن اس دورے کے دوران محمد حفیظ کے علاوہ کوئی سکور نہیں کر پا رہا۔

متعلقہ عنوان :