آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستانی بلے باز ٹاپ 30 سے بھی باہر،اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ، باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار، آف سپنر سعید اجمل ساتویں جبکہ محمد عرفان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں

جمعہ 26 جون 2015 02:05

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں قومی بلے باز ٹاپ 30 میں جگہ نہیں بنا سکے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ قومی بلے باز ٹاپ 30 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد 32 جبکہ محمد حفیظ 34 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ باوٴلنگ رینکنگ میں آسٹریلیاکے مچل سٹارک کا ٹاپ پوزیشن پر راج برقرار ہے۔ قومی آف سپنر سعید اجمل ساتویں جبکہ محمد عرفان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈز کیٹنگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد حفیظ کی 5 ویں پوزیشن برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :