کولمبوٹیسٹ ، ٹی وی ایمپائرپال رائفل اور میچ ریفری کرس براڈ کی غلط فیصلے پرپاکستانی ٹیم سے معذرت

جمعہ 26 جون 2015 02:05

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء)کولمبوٹیسٹ کے ٹی وی ایمپائرپال رائفل اور میچ ریفری کرس براڈنے غلط فیصلے پرپاکستانی ٹیم سے معذرت کرلی ،کولمبومیں پاکستان اورسری لنکاکے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹسمین کو شال سلواکے آوٴٹ ہونے پر ٹی وی ایمپائرپال رائفل نے آوٴٹ نہیں دیااورپاکستانی ٹیم کی جانب سے ریویولینے پرریفری کرس براڈنے بھی ایمپائرکے فیصلے کی توثیق کردی ،پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ وقاریونس نے غلط فیصلے کے خلاف میچ آفیشلزسے شکایت کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق ٹی وی ایمپائراورریفری نے کوشل سلواکے آوٴٹ ہونے پرڈی آرایس پروٹوکولزکا صحیح استعمال نہیں کیا،کوشل سلو کے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہونے پز ایمپائرنے اس پرغوربھی نہیں کیا، پال رائفل سے بیٹ اینڈپیڈچیک کیالیکن ایل بی ڈبلیوپرغورہی نہیں کیاایمپائرنے اپنی غلطی کوتسلیم کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے غلط فیصلے پرمعذرت کرلی