اورکزئی ایجنسی ، سیکورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید، دو زخمی ،فورسز کی جوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک،دہشت گرد ساتھیوں کے لاشیں لیکر اسلحہ چھوڑ کر فرار

جمعہ 26 جون 2015 02:06

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) اورکزئی ایجنسی کے ساتھ منسلک وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ ورمیگئی سیکورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں کا بھاری اسلحہ سے حملہ دو سیکیورٹی اہلکار شہید دو زخمی فورسز کی جوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک،دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے لاشیں لیکر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کے روز صبح نو بجے وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ ورمیگئی سیکیورٹی پوسٹ پر اچانک دہشت گردوں نے باری ہتھیاروں سے دو اطراف سے حملہ کیا ۔

دہشت گردوں کی ا چانک اور اندھا دھند شدید فائرنگ سے چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر ما موردو سیکیورٹی اہلکار صدیق اور معشوق شہید ہو گئے اور دو اہلکارمنظور اور بلال زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل لایا گیا،فورسز نے تازہ دم کمک ملنے سے بھر پور جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا جوابی کاروائی میں چھ دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر اپنے ساتھیوں کی لا شیں لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔