سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی تین طلبا کے کراچی، لاہور میں علاج کیلئے 1.70ملین روپے کی منظور

جمعہ 26 جون 2015 02:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) صوبائی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے تین طلباء کو کراچی اور لاہور میں علاج کے لئے 1.70ملین روپے کی منظوری دیدی ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سمری کی منظوری دیدی ہے ۔ جبکہ گزشتہ روز بھی اکیس زخمی طلباء کو علاج کے لئے لاہور منتقل کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی صوبائی حکومت نے لندن میں علاج کے لئے ایک زخمی طالب علم کے لئے فنڈز کی منظوری دی تھی ۔

میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی طالب علم شمشیر گل کو کراچی آغا خان ہسپتال ، جبکہ محمد فیاض اور اسامہ بشیر کو لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا جائے گا ۔ تینوں طالب علموں کو کراچی اور لاہور منتقلی کے لئے محکمہ صحت کو اقدامات کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے ۔ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کے چھ مہینے پورے ہو چکے ہیں