مستونگ ،مسافر بس ا ور ٹرک میں تصادم ،12 افراد جاں بحق، آٹھ زخمی، نعشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

جمعہ 26 جون 2015 02:09

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) مستونگ کے علاقے کڈ کوچے کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے12 افراد جاں بحق آٹھ زخمی ہوگئے ہیں نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مستونگ کے علاقے کڈ کوچے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور حادثے میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں مسافر وین کوئٹہ سے منگوچر کی جانب اپنی منزل کی کی طرف جارہی تھی کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹرک کے ساتھ تصادم ہوگیا واقع کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زیادہ تر مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بعض مسافر ہسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑا ہے اور حادثے میں زخمیوں کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور ان کو ہر ممکن طبی امداد دی جارہی ہے ۔

واقعہ کے بعد لیویز اہلکاروں نے مسافر وین اور ٹرک قبضے میں لے لئے ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش کے لیے علاقے بھر میں ناکہ بندی کرکے گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :