ایران کی حوثیوں کو اربوں جعلی ڈالروں میں معاونت کا انکشاف،فیصلہ کن طوفان آپریشن سے قبل 8 ارب ڈالرتہران سے یمن بھجوائے گئے

جمعہ 26 جون 2015 02:14

صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء )یمن کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یمن میں باغیوں کے خلاف "فیصلہ کن طوفان" آپریشن شروع ہونے سے قبل حوثیوں کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی جعلی کرنسی بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے بھاری مقدار میں یہ جعلی کرنسی صنعاء اور تہران کے درمیان چلنے والے ہوائی جہازوں کی مدد سے بھیجی گئی، جسے یمن میں حوثی باغیوں کے انقلاب میں مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

یہ کرنسی صنعاء اور صعدہ سمیت حوثیوں کے اکثریتی علاقوں تک پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حوثیوں نے اس رقم کو ملک میں آئینی حکومت کے خلاف بغاوت کو مزید وسعت دینے کے لیے استعمال کیا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یمنی ریال کی مارکیٹ میں قیمت گرنے کے بعد ایران کی جانب سے فراہم کردہ جعلی ڈالر مقامی مارکیٹ میں بڑی تعداد میں دیکھے گئے۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اپنے حلیف حوثی باغیوں کو جعلی کرنسی کے ذریعے امداد فراہم کرنے کا غیرقانونی ہتھکنڈہ پہلی بار نہیں اپنایا گیا بلکہ اس سے قبل بھی تہران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور عراق کے شیعہ گروپوں کو بھی جعلی کرنسی مہیا کرتا رہا ہے۔ ایران اور شمالی کوریا جعلی کرنسی استعمال کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :