فلوریڈا میں خلائی راکٹ روانگی کے فوراً بعد پھٹ کر تباہ ہو گیا،ناسا

پیر 29 جون 2015 08:46

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) ناسا کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں خلائی راکٹ روانگی کے فوراً بعد پھٹ کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں خلائی راکٹ حسب معمول خلائی مشن پر جا رہا تھا کہ اچانک روانگی کے چند لمحے بعد پھٹ کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کا کہنا تھا کہ خلائی راکٹ تباہ ہونے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ کارگو خلائی راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے بھیجا جا رہا تھا۔