لاہور،پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوھنا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ،اشرف خان سوھنا نے صوبائی صدر منظور وٹو سے اختلاف کے بنا پر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 29 جون 2015 08:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوھنا نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوھنا نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر منظور وٹو سے اختلاف کے بنا پر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کا کہنا تھا کہ اشرف سوھنا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں آج بروز پیر پریس کانفرنس کریں گے۔