ڈیرہ اللہ یار کے قریب سندھ بلوچستان باڈر پر سیکورٹی فورسز نے ریلو ے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا ،مسافر ٹرینیں جعفرایکسپریس ،روالپنڈی ایکسپریس ، بولان میل حادثے سے بچ گئیں

پیر 29 جون 2015 08:35

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء )ڈیرہ اللہ یار کے قریب سندھ بلوچستان باڈر پر سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ریلو ے ٹریک پرنصب بم ناکارہ بنادیا ، مسافر ٹرینوں جعفرایکسپریس ،روالپنڈی ایکسپریس اور بولان میل نے اسی ٹریک سے کوئٹہ جانے تھا ،جو بڑے حادثے سے بچ گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایف سی کواطلا ع ملی کہ نامعلوم تخریب کاروں نے ڈیرہ اللہ یار سے 6کلومیٹر دور سندھ بلوچستان باڈر پر ریلوے ٹریک میں بھاری دھماکہ خیز مواد نصب کردیا ہے جس پر سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم اسکوڈ کی ٹیم طلب کرکے ریلوے ٹریک میں نصب 7کلوسے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔

روالپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرینوں جعفر ایکسپریس اور روالپنڈی ایکسپریس اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو اسی ہی ٹریک سے کوئٹہ جانا تھا جو بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے ، تمام مسافر ٹرینوں کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :