وزارت ریلوے کاعید سروس 11 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 29 جون 2015 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء)وزارت ریلوے نے عید سروس ریل گاڑیاں11 جولائی سے چلانے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں عید سروس ٹرین شروع کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کا عید الفطر سے قبل 23 ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اندازے کے مطابق اس سے کوئی 30 ہزار کے قریب لوگ استفادہ حاصل کرینگے۔ 15 جولائی کو کوئٹہ سے راولپنڈی‘ پشاور‘ 11 سے 16 جولائی تک کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی روزانہ ایک ایک ٹرین چلا کرے گی۔ 17 جولائی کو آخری ٹرین کراچی سے روانہ ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے سعید رفیق نے کہا کہ سپیشل ٹرین کا مقصد عوام کو سہولت پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ عید کے موقع پر 23 ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔

متعلقہ عنوان :