اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان اور فرانس کے مابین میچ 2-2گول سے برابر‘پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور رضوان جونیئر نے ایک ایک گول سکور کیا‘پاکستان کو اولمپکس2016ء میں شرکت کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے

پیر 29 جون 2015 08:01

اینٹورپ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ کے پول میچ میں پاکستان اور فرانس کے مابین میچ 2-2گول سے برابر ہو گیا، میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا،پاکستان کو اولمپکس2016ء میں شرکت کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے پول میچ میں پاکستان اور فرانس کے مابین ہونے والا میچ 2-2گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور رضوان جونیئر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ میچ میں دونوں بار فرانس کی ٹیم نے برتری حاصل کی، جس کو گرین شرٹس نے برابر کیا۔ پاکستان کو اولمپکس2016ء میں شرکت کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے،بصورت دیگر قومی ہاکی ٹیم ریویو اولمپک2016ء سے باہر ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے ابھی تک اولمپنگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میں قومی ٹیم کو فتح نصیب ہوئی جبکہ دو میچ برابری پر ختم ہوئے اور ایک میں پاکستان کو شکست ہوئی۔

متعلقہ عنوان :