شمالی وزیرستان ،شوال کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ،3 زخمی

پیر 29 جون 2015 08:35

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) شمالی وزیرستان شوال کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شوال کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ سیکیورتی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہو گئے۔