صوبائی دارلحکومت میں گرمی کے باعث مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق

پیر 29 جون 2015 08:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء)صوبائی دارلحکومت میں گرمی کے باعث مختلف جگہوں پر تین افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لوئر مال کے علاقہ میں نامعلوم شخص اچانک چلتے ہوئے بیہوش ہوگیا اسے راہگیروں نے میوء ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس کا کہناہے کہ متوفی حلیہ سے بھیکاری معلوم ہوتا ہے ڈاکٹرز کے مطابق وہ گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکا جسکی وجہ سے دم توڑ گیا ،بھاٹی گیٹ اور اچھرہ کے علاقوں میں بھی دو نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاشیں میوء ہسپتال مردہ خانہ بجھوادی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :