بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیا ر،این او سی سیکورٹی کلےئرنس کے بعد جاری کیا جائے گا، درخواست دہندہ کو بینک اکاؤنٹ کی تفصیلا ت جمع کرانا ہوں گی،درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر بھی لازمی قرار، پالیسی حتمی منظوری کے لیے وزارت داخلہ کو ارسال

پیر 29 جون 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیا رکرلی ہے،بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کے لیے درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پالیسی کی حتمی منظوری کے لیے وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے ۔ خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیا رکرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کے لیے درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبرلازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پالیسی حتمی منظوری کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھیج دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نئی پالیسی کے متن میں کہا گیا ہے کہ این او سی کے لیے انٹیلی جنس اداروں سے سیکورٹی کلےئرنس کے بعد جاری کیا جائے گا ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ درخواست دہندہ کو 6ماہ کی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلا ت بھی وزارت داخلہ کو جمع کرانا ہوں گی ۔ بلٹ پروف گاڑیوں کے اسٹینڈرڈ کے تحت این او سی کی فیس ایک سے تین لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :