ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں اپنی کتاب اسیرصیاد کے 100 صفحات مکمل کر لئے

پیر 29 جون 2015 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست پر سرکاری وکیل آج پیر کو ہائی کورٹ میں جواب داخل کرائیں گے ۔ جبکہ خربرو ماڈل کی کتاب کی اشاعت کے لئے بعض پبلشرز اداروں نے ایان علی سے رابطہ کیا ہے تاہم انہوں نے ابھی اپنی کتاب مکمل ہونے تک کوئی بھی جواب دینے سے معذرت کی ہے ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں 100 دن مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کتاب اسیرصیاد کے 100 صفحات بھی مکمل کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں عیادت میں زیادہ وقت مصروف ہونے کی وجہ سے کتاب کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 صفحات میں انہوں نے اپنے بچپن ، لڑکپن کے بعض واقعات بھی بیان کئے ہیں اور خاص طور پر گزشتہ 5 سے 10 سال کے حالات زندگی بارے خصوصی طور پر واقعات کا تذکرہ بھی کتاب کا حصہ ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے جیل سے عدالت لے آنے لے جانے والی گاڑی کی خریداری بارے ماڈل کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے جبکہ ماڈل ایان علی روزانہ کی طرح صدقہ خیرات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :