صدرنے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 26 انتخابی نشانات کی منظوری دیدی

پیر 29 جون 2015 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 26 انتخابی نشانات کی منظوری دیدی‘ انتخابی نشانات کی منظوری وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سفارش پر دی۔

(جاری ہے)

انتخابی نشانات میں ریچھ‘ چترال کیپ‘ کرین‘ ڈائمنڈ‘ جھنڈا‘ فرائی پین‘ گیزر‘ ہینڈ بیگ‘ جھونپڑی‘ ائرن سٹیل‘ کھسہ‘ موٹر سائیکل‘ ناخن تراش‘ پیرا شوٹ‘ ریلوے ٹریک‘ ٹیبل‘ جھولا‘ شل کاک‘ تندور‘ ٹرالی‘ وکٹری سائن شامل ہیں۔