ملکی تاریخ میں پہلی بار کنٹینر میں ایل این جی کی پہلی کھیپ اینگرو ٹرمینل پر پہنچ گئی

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)ملکی تاریخ میں پہلی بار کنٹینر میں ایل این جی کی پہلی کھیپ اینگرو ٹرمینل پر پہنچ گئی ہے۔کنٹینر میں ایل این جی کی درآمد کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک جہاز سے دوسرے جہاز تک ایل این جی منتقل کی جائیگی۔اینگرو ایلنجی ٹرمینل لمیٹڈ کے سی ای او شیخ عمران الحق کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے جب کنٹینر میں ایل این جی درآمد کی گئی ہو اور پہلی ہی بار اس ایل این جی کو ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیخ عمران کے مطابق پورٹ قاسم پر اینگرو ٹرمینل پر پہنچنے والی شپمنٹ میں1لاکھ30ہزار کیوبک میٹر ایل این جی موجود ہے جس سے ری گیسیفکیشن کے ذریعے325ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جائیگی اور ری گیسیفکیشن کا یہ عمل محض8روز میں مکمل کرلیا جائیگا۔شیخ عمران کے مطابق کنٹینر میں موجود ایل این جی کو اینگرو کے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسیفکیشن یونٹ(ایف ایس آر یو) میں منتقل کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ این این جی کی درآمد سے ملک میں توانائی کی قلت میں25فیصد کی کمی واقع ہوگی اور ملک میں انرجی سیکورٹی مضبوط ہوگی۔