بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے 2فراریوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،اسلحہ جمع کرادیا

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے 2فراریوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،اسلحہ ایمونیشن جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے میں کالعدم تنظیم بی آر اے سے تعلق رکھنے والے دو شدت پسند علی جان اور حاکم نے ریاستی عملداری قبول کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے اور مذکورہ فراری کافی عرصے سے ریاست کے خلاف سرگرم عمل تھے مذکورہ شرپسندوں نے 20کلو گرام دھماکہ خیز مواد 2ایس ایم جی اور بھاری مقدار میں راؤنڈ سرکار کے حوالے کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :