نائیجیریا بم دھماکوں میں کم از کم49افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ، بم دھماکے ایک بازار میں اس وقت کیے گئے جب مسلمان ماہ رمضان کے اختتام پر عید کی خریداری میں مصروف تھے

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:58

نائیجیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)نائجیریا میں حکام کے مطابق ملک کے شمالی مشرقی شہر گومبے میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 49 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق بم دھماکے ایک بازار میں اس وقت کیے گئے جب مسلمان ماہ رمضان کے اختتام پر عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مئی میں صدر محمدو بہاری نے اقتدار میں آنے کے بعد شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے حملوں میں شدت آئی ہے۔حالیہ حملے کے بارے میں بوکو حرام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔بازار میں ایک تاجر علی نے بتایا کہ انھوں نے ’لوگوں نے زمین پر مردہ حالت میں لیٹے‘ دیکھا اور تاجروں اور خریداری کرنے والوں نے امدادی کاموں میں بھی حصہ لیا۔بوکوحرام ماضی میں گومبے شہر کے بازاروں اور بس سٹیشنوں کو نشانہ بنا چکی ہیواضح رہے کہ یہ حملہ نئے فوجی سربراہان کی تعیناتی کے بعد کیا گیا جنھوں نے دو روز قبل ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں چھ سال سے جاری شورش کو ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :