بھابی پاکستان میں ”پہلی عید خان صاحب سے علیحدہ“ منائیں گی، ریحام خان میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ بنوں ،عمران خاں عید اسلام آباد میں منائیں

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق عمران خان موسم کی خرابی کے باعث بنوں نہیں جاسکے جس کے باعث وہ عید اسلام آباد میں ہی منائیں گے جبکہ بھابھی ریحام خان بذریعہ کار بنوں روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ عید شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ منائیں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھابی نے پہلی عید عمران خانکے ساتھ شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ساتھ منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ عیدالفطر کے دن دوپہر کا کھانا وہ متاثرین کے ساتھ کھائیں گے تاہم بھابی پاکستان میں پہلی عید ”خان صاحب سے علیحدہ“ منائیں گی