بھارت، ’جمعتہ الوداع‘کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز سے کی گئی،16(اے ایس پیز)، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ریپڈ ایکشن فورس کی 4 کمپنیاں بھی تعینات کی گئی تھیں۔ رپورٹ

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:59

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء ) بھارتی ریاست اتر پردیش کی بڑی مساجد میں ماہ رمضان کے آخری جمعے یعنی "جمعتہ الوداع" کے اجتماعات کی نگرانی ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں آفیشلز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیے جانے والی پوسٹس پر بھی نظر رکھے رکھی۔

جبکہ مقامی انٹیلی جنس یونٹس (ایل آئی یو) کو بھی الرٹ گیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطانق کم از کم 16 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پیز)، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، صوبائی آرمڈ کانسٹیبلری(PAC) کی 16 کمپنیاں جبکہ ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کی 4 کمپنیاں بھی اس موقع پر تعینات کی گئی تھیں محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کے پرانے شہروں میں اس سے پہلے ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی تعداد کو تعینات کیا گیاتھا۔جبکہ مغربی ڈسٹرکٹس میں خصوصی چوکیاں بھی قائم کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں جمعہ کو عید الفطر منائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :