آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا ، آل راؤنڈر پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی ، میچ میں باؤلنگ نہیں کراسکتے ، بیٹنگ کی اجازت ہوگی ، آل راؤنڈر اپیل کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:51

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے کر ایک سال کی پابندی لگادی ہیابندی کے بعد محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریزمیں بولنگ نہیں کراسکیں گے تاہم انہیں ٹیم میں بطور بیٹسمین کھیلنے کی اجازت ہوگی ۔آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ 6 جولائی کو ہندوستان کے شہر چنئی میں اپنا باوٴلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد ان پر 12 ماہ یعنی ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق محمد حفیظ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرز نے محمد حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد حفیظ نے رواں ماہ 6 جولائی کو ہندوستان کے شہر چنئی کی ایک مقامی بائیو مکینک لیب سے ٹیسٹ کرایا، ٹیسٹ کے دوران ان سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم اس دوران وہ اپنا باوٴلنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث آئی سی سی کی جانب سے ان پر پابندی عائد کی گئی۔حفیظ کے باوٴلنگ ایکشن پر پھر اعتراض گزشتہ سال نومبر میں ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران بھی باوٴلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ کو باوٴلنگ سے روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :