سعودی عرب کے فرمانروا کا امریکی صدر سے رابطہ، ایران اور حوثی قبائل کے اتحاد اور ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال،ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ، اوبامہ کی شاہ سلمان کویقین تسلی

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:56

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان نے امریکی صدر باراک اوبامہ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے ایران اور حوثی قبائل کے اتحاد اور ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات کی جس پر اوبامہ نے بادشاہ سلمان کو مطمئن کیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ امریکہ کے سنٹرل سیکرٹری جان کیری نے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے حوثی قبائل کے خلاف فوجی مدد دینے کیی بھی بات کی تھی۔ قومی سلامتی کونسل کے مطابق کونسل ایک مشترکہ پلاننگ سیل کو تشکیل دے گی جو سعودی عرب اور امریکن ملٹری کے درمیان معاملات کو دیکھے گا۔ عرب جنگ کے دوران تقریباً تین ہزار لوگوں جن میں عام سہری بھی شامل ہیں کو جام سہادت نوش کرنا پڑا۔ رپورت کے مطابق سعودی عرب کو بھی جنگ کے دوران معمولی نقصان اٹھانا پڑا جیسا کہ امریکہ نے عراق اور سیریا کی جنگوں کے دوران برداشت کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :