کراچی ،حساس اداروں کا ایم کیوایم کے مزید رہنماؤں کی گرفتاریوں پرغورشروع ،گرفتاریوں سے بچنے کیلئے متحدہ رہنماؤں کے فون بند،رہائش بھی بدل دیں

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) حساس اداروں نے ایم کیوایم کے مزید رہنماؤں کی گرفتاریوں پرغورشروع کردیا ہے،گرفتاریوں سے بچنے کے لیے متحدہ رہنماؤں نے فون بندکردیے اوررہائش بھی بدل دیں،دوسری جانب لندن اورپاکستان میں متحدہ پارٹی رہنماؤں نے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

رات گئے رینجرز نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروں پرچھاپہ مارکردومتحدہ رہنماؤں کیف الوری اورقمرمنصور کوگرفتار کرلیاتھا۔رینجرز نے متحدہ رہنما حیدرعباس رضوی اورفاروق ستار کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارالیکن دونوں گھرمیں موجودنہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :