حکومت پنجاب کی ہدایت پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 1500قیدی رہا

ہفتہ 18 جولائی 2015 06:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث پندرہ سو قیدیوں کو پنجاب بھر کی مختلف جیلوں سے رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کا فیصلہ عیدالفطر کے موقع کی وجہ سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے جمعہ کے روز صوبے بھر کی مختلف جیلوں سے پندرہ سو سے زائد قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قیدیوں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل ‘ لاہورکوٹ لکھپت جیل ‘ فیصل آباد سنٹرل جیل سمیت دیگر مختلف جیلوں سے رہا کیا گیا ہے رہا ہونے والے بیشتر قیدی چوری‘ معمولی لڑائی جگھڑے‘ دھوکہ دہی سمیت دیگر معمولی جرائم میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ گزستہ ہفتے پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں نوے روز کی رعایت کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے چاند رات پر قیدیوں کو رہا کیا گیا ۔ قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے اطلاق دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :