مٹیاری ،مردہ شخص زندہ ہونے کے بعد دوبارہ مرگیا ،زندہ ہونے پر لوگ فرار، ہلاکت کو پراسرا قرار دیدیا گیا

منگل 21 جولائی 2015 07:46

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء )ہالا میں مردہ شخص زندہ ہونے کے بعد دوبارہ مرگیا زندہ ہونے پر لوگ فرارہلاکت کو پراسرا قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالا میر بحر اسٹریٹ کے قبرستان سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے لاش پر پڑا ہوا کپڑا اتارا تو مرا ہوا شخص اٹھ کر بیٹھ گیا جس کے بعد موقع پر موجود لوگ بھاگ کھڑے ہوئے بعد ازاں شناخت کرتے ہوئے ایک شخص لاش کو مقامی ہسپتال لے گیا جہاں دوبارہ مذکورہ شخص انتقال کرگیا جس کی شناخت زماں ولد نومحمد کوریجو لقمان کے نام سے ہوئی جو کوریجو کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ہلاک شدہ شخص کے گلے پرکچھ نشانات بھی موجود تھے۔