شہزادہ محمد بن سلمان کا عید کے روز جنوبی ریجن کا دورہ ، ریپڈ ریسپانس یونٹ، توپخانے اور راکٹ لانچنگ یونٹس کا معائنہ کیا

منگل 21 جولائی 2015 07:51

ریا ض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء )سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الفطر کے روز جنوبی ریجن میں مسلح افواج کی بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے یمن کی سرحد پر ہونے والی شدید لڑائی میں مصروف بری فوج کے سپاہیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ حالیہ چند مہینوں کے دوران جنوبی ریجن میں تعینات متعدد فوجی جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

نائب ولی عہد، جن کے پاس وزارت دفاع کا اہم قلمدان بھی ہے، کو علاقے میں جاری فوجی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر ریپڈ ریسپانس یونٹ، توپخانے اور راکٹ لانچنگ یونٹس کا بھی معائنہ کیا۔یاد رہے شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کی قیادت میں اسی سال مارچ سے یمن میں حوثیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جاری فضائی حملوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کا ہدف ایران نواز حوثی باغی ہیں جنہوں نے یمن کی آئیں ی حکومت کے خلاف اقدام شروع کر رکھے ہیں۔