بحرین،حکومت کا ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کرکے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر احتجاج

منگل 21 جولائی 2015 07:50

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)بحرینی حکام نے دارالحکومت منامہ میں تعینات ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ان سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر احتجاج کیا ہے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامور مرتضیٰ صنوبری کو اتوار کی رات طلب کیا تھا اور ان سے خلیجی ریاست کے داخلی امور میں ''ننگی اور ناقابل قبول مداخلت'' پر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کی شب ٹیلی ویڑن سے نشر کی گئی تقریر میں کہا تھا کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل طے پانے کے باوجود مقہور فلسطینی قوم ،یمن ،شام ،عراق اور بحرین سمیت اپنے علاقائی دوستوں کی حمایت جاری رکھے گا۔بحرینی حکام ایران پر اس جزیرہ نما چھوٹی مملکت کو شیعہ آبادی کی حمایت کے ذریعیعدم استحکام سے دوچار کرنے کے الزامات عاید کرتے رہتے ہیں۔بحرین میں آبادی کے اعتبار سے اہل تشیع کی اکثریت ہے جبکہ اہل سنت کی حکومت ہے اور بڑے اعلیٰ عہدے داروں کا تعلق اسی مذہبی طبقے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :