ڈی جی رینجرز پنجاب نے عید کے دن ورکنگ باونڈری اور اس سے ملحقہ سیکٹرز میں اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیا

منگل 21 جولائی 2015 07:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے عید کے دن ورکنگ باونڈری اور اس سے ملحقہ سیکٹرز میں اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیا اور جوا نو ں سے عیدملے۔ڈی جی کو حالیہ بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے نقصانات اور رینجرز کی جوابی کاروائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے عیدملے اور ان کی بھر پور جوابی کاروائی ،اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آپ نے کہاکہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ ملکی موجودہ صورت حال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میں بحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آپ نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آپ کاکہناتھاکہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :