قومی وطن پارٹی آئندہ ہفتے تحریک انصاف کے ساتھ صوبائی حکومت میں شامل ہونے پر رضا مند

منگل 21 جولائی 2015 07:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) قومی وطن پارٹی آئندہ ہفتے تحریک انصاف کے ساتھ صوبائی حکومت میں شامل ہونے پر رضا مند ہوگئی۔ دونوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی میں خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں قومی وطن پارٹی آئندہ ہفتے صوبائی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کرے گی جس میں قومی وطن پارٹی کے دو وزراء شامل ہوں گے۔

وزراء میں قومی وطن پارٹی کی انسیہ زیب اور سکندر حیات شیر پاؤ حلف اٹھائین گے۔ خیبرپختوخواہ حکومت نے اس حوالے سے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔