اقوام متحدہ نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے حق میں ووٹ دیدیا ، معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایران پر دوبارہ پابندیاں لگ سکتی ہیں

منگل 21 جولائی 2015 07:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے، معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایران پر دوبارہ پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ایران ایٹمی معاہدے کو رائے شماری کے بعد توثیق دے دی گئی یہ معاہدے پر امریکہ اور عالی طاقتوں سمیت تمام اراکین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کے حق مین ووٹ دیا جبکہ معاہدے کے تحت ایران سے عالمی اقتصادی اور معاشی پابندیاں ہٹالی جائیں گی جس کے بعد ایران آزادانہ تجارت کر سکے گا۔

معاہدے کے تہت ایران سے مرحلہ وار پابندیاں ہٹالی جائیں گی جبکہ ایران کو ایٹمی ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ اور معاہدے کی پاسبانی کرنا ہوگی۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ فرانس نے ایران ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے خطے سمیت پوری دنیا پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔