سعید اجمل اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلیں گے

منگل 21 جولائی 2015 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز باؤلر اور تیسرا کے خالق سعید اجمل اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلیں گے،دورہ زمبابوے میں کھیلنے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سعید اجمل ان دنوں بھرپور پریکٹس میں مشغول ہیں اور انہوں نے سلیکشن بورڈ کو درخواست کی ہے کہ جب تک وہ خود اپنے آپ سے مطمئن نہیں ہوجاتے اس وقت تک وہ ٹیم میں واپس نہیں آئیں گے۔انہیں دورہ زمبابوے کی بجائے انگلینڈ کے دورے میں شامل کیا جائے

متعلقہ عنوان :