وزیراعظم نواز شریف کے سکیورٹی سکواڈ میں کروڑوں روپے کی 10 نئی گاڑیاں شامل

منگل 21 جولائی 2015 07:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سکیورٹی سکواڈ میں کروڑوں روپے کی 10 نئی گاڑیاں شامل کرلی گئیں۔ گاڑیوں میں چھ بی ایم ڈبلیو ‘ ایس یو وی اور 4 وی 8 زیڈ ایکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سکیورٹی سکواڈ میں دس نئی جدید گاڑیوں میں چھ بی ایم ڈبلیو ایس وی وی اور چار وی زیڈ ایکس شامل ہیں جبکہ خریدی گئی کسی بھی گاڑی کی قیمت تین کروڑ سے کم نہیں ہے۔ تمام تر خریدی گئی گاڑیوں کا بوجھ وفاقی حکومت نے برداشت کیا ہے جن کی لاگت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ 2014 ء میں بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کیلئے ساٹھ ایل آئی بائی سکیورٹی گاڑیاں خریدی گئی تھیں جن پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :