ایان علی کا عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ ، سپر ماڈل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان‘سیاست نازک مزاج جیسی لڑ کیوں کا کام نہیں ‘سردار لطیف کھوسہ

منگل 21 جولائی 2015 07:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) نامور ماڈل ایان علی نے عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ‘ایان علی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں بھی شمولیت کا امکان ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز پہلے ہی منی لانڈر نگ کیس سے ضمانت سے رہا ہونیوالی نامور ماڈل ایان علی نے سیاست میدان میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انکی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے اس حوالے سے جب مر کزی سیکرٹر ی جنرل پیپلزپارٹی سردار لطیف خان کھوسہ نے رابطہ کیا تواس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایان علی سیاست میں آرہی ہے یا پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہی ہے اس حوالے سے مجھے کچھ پتہ نہیں لیکن سیاست نازک مزاج جیسی لڑ کیوں کا کام نہیں ہے جو جس شعبے سے وابستہ ہے اسکو اس شعبے میں ہی اپنا نام پیدا کر نا چاہیے۔