عید کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں حادثات کے باعث موٹر سائیکل سوار چھبیس افراد جان سے گئے،حیدر آباد میں ٹرین کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے

منگل 21 جولائی 2015 07:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) عید کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں حادثات کے باعث موٹر سائیکل سوار چھبیس افراد جان سے گئے۔ حیدر آباد میں ٹرین کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فیصل آباد میں 14 ون ویلر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ موٹر سائیکلوں سے گر کر زخمی ہونے والے بھی 400 نوجوان ہسپتالوں میں لائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں پر منچلے نوجوان موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کرتے رہے۔ اسی دوران ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ملک بھر میں موٹرسائیکل سوار 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔فیصل آباد میں ون ویلنگ کرنے والے 14 ویلر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ موٹرسائیکلوں سے گر کر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد رہی۔

متعلقہ عنوان :