عراق ، کار بم دھماکے میں کم از کم 120 افراد ہلاک، 130 زخمی،شدت پسند تنظیم ’دولتِ اسلامیہ‘ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

منگل 21 جولائی 2015 07:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)عراق کے مصروف بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم 120 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے ۔ عراق کے مشرقی صوبے دیالا کے قصبے خان بنی سعد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔یہ حملہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقیخان بنی سعد نامی قصبے میں ہوا۔

عراقی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے ختم ہونے کے بعد عید منا رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھماکے کی وجہ سے عمارتیں تباہ ہو گئیں۔دوسری جانب شدت پسند تنظیم ’دولتِ اسلامیہ‘ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔’دولتِ اسلامیہ‘ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود تین ٹن وزنی بم ہجوم میں لے جا کر دھماکہ کر دیامرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں عراق پولیس کے میجر احمد الاتمیمی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ’ہولناک‘ نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چند افراد سبزی کے ڈبوں میں اپنے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو اکھٹا کر رہے تھے۔حکام نے دیالا صوبے میں تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عید کی دوسری تقربیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شدت پسند تنظیم ’دولتِ اسلامیہ‘ نے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کر رکھا ہے اور ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :