ایران کا جوہری پروگرام 58 برس پرانا نکلا، 1968 میں جوہری عدم پھیلاؤ کے ابتدائی دستخط کنندگان میں ایران بھی شامل تھا

پیر 27 جولائی 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) ایران کا جوہری پروگرام 58 برس پرانا ہے ۔ 1957 میں امریکہ کی آئزن پاور انتظامیہ نے ایٹم بم برائے امن کی سکیم کے تحت پاکستان اور ایران کو 5 میگاواٹ قوت کے ریسرچ ریکٹر خود فراہم کئے تھے اور ان کے لئے افزدہ مواد بھی امریکہ خود دیتا تھا ۔

(جاری ہے)

1968 میں جوہری عدم پھیلاؤ کے ابتدائی دستخط کنندگان میں ایران بھی شامل تھا رضا شاہ پہلوی نے 1974 میں اعلان کیا تھا کہ تیل ایک دن ختم ہو جائے گا لہذا پیش بندی کے طور پر ایران 1994 تک 23 ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرے گا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایٹمی ہتھیار سازی کے لئے 90 فیصد تک افزدوگی ضروری ہے اور ایران 20 فیصد تک افزدگی کی صلاحیت کا مظاہرہ کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :