بھارت میں غریب عورت کے اکاوٴنٹ میں بینک نے کھربوں روپے جمع کرادیئے، کسی عدالتی بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی ہیں،اکا ونٹ ہو لڈر

پیر 27 جولائی 2015 09:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) دنیا بھرمیں بینکوں کئی جانب سے اپنے کھاتیداروں کوسہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں اوربعض اوقات وہ اپنے کھاتیدار کی ساکھ کو دیکھتے ہوئے خلاف ضابطہ مدد بھی کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک بینک نے اپنی غریب کھاتیدار کے اکاوٴنٹ میں ناکافی رقم ہونے پر ہزاروں لاکھوں نہیں بلکہ کھربوں روپے ظاہرکردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کی ایک غریب عورت ارمیلا یادو نے اپنے اکاوٴنٹ میں 2 ہزار روپے جمع کرائے تو وہ اس وقت حیران رہ گئی جب اس کے موبائل فون پر بینک کی جانب سے اسے اس کے اکاوٴنٹ میں 9 لاکھ 99 ہزار 990 روپے کی موجودگی کا ایس ایم ایس موصول ہوا۔ بینک کا ایس ایم ایس دیکھ کر ارمیلا چکرا کررہ گئی اور اس نے فوری طور پتر اپنے ضامن سے بات کی جب اس نے بینک حکام سے بات کی تو ان کا جواب بھی بڑا انوکھا تھا، بینک حکام کا کہنا تھا کہ ارمیلا کے اکاوٴنٹ میں رقم ناکافی تھی اس لئے بینک نے اس کے اکاوٴنٹ میں فرضی رقم جمع کرائی ہے تاکہ اس کا کھاتہ بند نہ ہو۔

(جاری ہے)

۔اس ساری صورت حال میں غریب ارمیلا کا کہنا ہے کہ وہ کسی عدالتی بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی وہ صرف اتنا چاہتی ہے کہ اس کے اکاوٴنٹ میں اتنی ہی رقم واپس آجائے جتنی اس نے جمع کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :